غزہ جنگ نے صہیونی فوج کو ہلا کر رکھ دیا: اسرائیلی وزارتِ جنگ کا اعتراف

اسلام247: صہیونی ریاست کی وزارتِ جنگ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت کے آغاز یعنی 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1,152 قابض فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ اعداد و شمار ان فوجیوں، پولیس اہلکاروں اور شاباک سروس کے اہلکاروں کو بھی شامل کرتے ہیں جو غزہ کی پٹی، مقبوضہ علاقوں کے شمالی و جنوبی حصوں، لبنان اور مغربی کنارے میں تعینات تھے۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن طوفان الاقصیٰ کے دوسال مکمل، جہاد اسلامی کا اہم 8 نکاتی پیغام

ذرائع کے مطابق مزاحمتی فورسز کی کامیاب کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور صہیونی فوجیوں کی ہلاکتوں کا سبب بن رہی ہیں۔ تاہم صہیونی فوج غزہ کے خلاف اپنی طویل اور خستہ کن جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔

Scroll to Top