اسلام247 : اسرائیلی فوج کا فلوٹیلا پر حملہ، بحری جہاز اغوا اور میڈیا آلات ضبط
رپورٹ کے مطابق یہود اسرائیلی نیوی نے غزہ کی جانب بڑھتے فلوٹیلا کے ایک بحری جہاز کو اغوا کر لیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جہاز پر موجود الجزیرہ کے نمائندے سے کیمرہ اور موبائل فون چھین لیے، تاکہ واقعے کی براہِ راست کوریج نہ ہو سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب عالمی صمود فلوٹیلا غزہ کے قریب پہنچنے والا تھا اور اس پر موجود سینکڑوں کارکنان اور صحافی دنیا کو لائیو اپ ڈیٹس فراہم کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : گلوبل صمود فلوٹیلا کا گھیراؤ، اسرائیلی فوج نے کشتی کے ارکان گرفتار کر لیے
اسرائیلی فوج کی اس کارروائی کو آزادی صحافت پر حملہ اور حقائق چھپانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔