اسلام247 : الجزیرہ اور خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ صنعاء میں قائم “مرکز برائے انسانی آپریشنز کی ہم آہنگی”، جو انصاراللہ اور تجارتی شپنگ کمپنیوں کے درمیان رابطہ کار کے طور پر کام کرتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ 13 امریکی کمپنیوں، 9 افراد اور دو بحری جہازوں کو اس مرکز کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
مرکز نے زور دیا کہ ان اداروں کے ساتھ “اصلِ بالمثل” کے تحت برتاؤ کیا جائے گا اور اس کے نتیجے میں وہ براہِ راست خطرے کی زد میں آ جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق، اس فہرست میں “کونوکو فیلیپس” اور “ڈائمنڈ ایس شپنگ” جیسی کمپنیوں کے نام بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ انصاراللہ نے 2023 سے اسرائیل سے وابستہ جہازوں پر بحیرہ احمر میں حملوں میں اضافہ کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ یہ کارروائیاں “فلسطینی عوام کی حمایت” میں غزہ جنگ کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین پیش رفت کے مطابق، اس گروہ نے رواں ہفتے خلیج عدن میں ایک ڈچ (ہالینڈ کا) بحری جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز کے دو عملے کے ارکان زخمی ہو گئے اور جہاز کا ایک حصہ آتشزدگی کا شکار ہو گیا۔