تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر ہھارتی سپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے خودکش دھماکے سے 12افراد شہید اور21 افراد زخمی ہو گئے ۔
مبینہ خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا مل گیا،اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے جی الیون سکٹر کی کچہری میں کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکاہوا
جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 21افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں
پولیس کا کہنا ہےکہ دھما کے کے وقت کچہری ایریا میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی جس سے سائلین بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ کچہری کے باہر دھماکے میں بھارتیا اسپانسرڈ اور افغان طالبان کی پراکسی فتنہ الخوارج ملوث ہے۔