صیہونی فوج کی چیف پراسیکیوٹر کی برطرفی اور گرفتاری کے بعد، ان کا موبائل فون غائب ہونے کی خبر منظر عام پر آگئی ہے جس سے اسرائیلی فوج میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
صیہونی فوج کی چیف پراسیکیوٹر یفعت تومر یروشلیمی نے جنہوں نے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کی بدسلوکی کی ویڈیو جاری کروائی تھی بتایا ہے کہ ان کا موبائل فون ساحل سمندر پر غائب ہوگیا ہے۔
اس بات کے اعلان کے بعد صیہونی سیکورٹی حکام نے غوطہ خوروں کو ہرتصیلیا کے سمندر میں ان کے موبائل کو تلاش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ان کے موبائل فون میں صیہونی فوج کی انتہائی حساس معلومات موجود ہیں۔
صیہونی فوج کے مطابق یروشلیمی نے اپنا موبائل فون جان بوجھ کر سمندر میں ڈالا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج کی چیف پراسیکیوٹر کے اسمارٹ فون میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد اور ان دیگر ملزمین کے بارے میں اہم معلومات موجود ہیں جنہیں اب تک گرفتار کیا نہیں جا سکا ہے۔