پاکستان کی ارضی سالمیت کے خلاف جارحیت برداشت نہیں کریں گے

پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر براہ راست یا بالواسطہ جارحیت کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد اور کابل کے مابین جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہوا تھا۔

ادھر ہندوستان اور پاکستان کے مابین جنگ بندی کو 5 مہینے کا عرصہ گزرجانے کے باوجود دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے تند بیانات کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے۔

اسلام آباد کا کہنا ہے کہ نئی دہلی جنگ کا نیا دور مسلط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ادھر پاکستانی فوج کے سربراہ نے منگل کے روز سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ پاکستان علاقے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پاکستان کی ارضی سالمیت کے خلاف کسی بھی قسم کی براہ راست یا بالواسطہ جارحیت کی جانب سے بھی خبردار کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی گزرگاہیں گزشتہ 11 روز سے بند ہیں جس کے نتیجے میں ان دو ہمسایہ ملکوں کی تجارت نیز شہریوں کی آمد و رفت تعطل کا شکار ہوگئی ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کا دوسرا دور 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوگا۔

Scroll to Top