حماس کا ہتھیار ڈالنے سے انکار، غیر مسلح ہونے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

اسلام247 : حماس کا غیر مسلح ہونے سے متعلق دعووں کی سختی سے تردید، جھوٹی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بعض میڈیا اداروں کی جانب سے اپنے غیر مسلح ہونے سے متعلق دعووں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارہ فلسطین الیوم کے مطابق، حماس نے ایک باضابطہ بیان میں کہا کہ کچھ میڈیا اور ویب سائٹس نے ایک ایسے شخص کے حوالے سے جھوٹی خبریں نشر کی ہیں جو خود کو حماس کا ذریعہ بتاتا ہے۔
اس شخص نے ٹی وی چینل الحدث کو بتایا تھا کہ حماس مرحلہ وار اپنے ہتھیار بین الاقوامی نگرانی میں جمع کرانے پر راضی ہو گئی ہے۔

حماس نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر مکمل طور پر غلط اور بے بنیاد ہے۔
تنظیم نے واضح کیا کہ حماس کے تمام سرکاری بیانات اور اعلانات صرف اس کی سرکاری ویب سائٹ اور ٹیلیگرام چینل پر شائع کیے جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل العربیہ چینل نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی مزاحمت بین الاقوامی نگرانی کے تحت تدریجی طور پر ہتھیار جمع کرانے پر آمادہ ہوگئی ہے۔

Scroll to Top