ٹرمپ کی اپیل کے باوجود اسرائیلی بمباری تیز، درجنوں فلسطینی شہید و زخمی

اسلام247 : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فوری جنگ بندی کی اپیل کے باوجود اسرائیلی فوج نے غزہ پر فضائی اور زمینی حملے تیز کر دیے۔ تازہ بمباری کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید و زخمی ہوگئے جبکہ بڑی تعداد میں شہری ایک بار پھر بے گھر ہوگئے۔

غزہ کے شمالی اور جنوبی حصے رات بھر اسرائیلی فضائی حملوں اور توپخانے کی شدید گولہ باری کی زد میں رہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی ڈرونز نے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا جس سے انسانی جانوں کے ضیاع میں مزید اضافہ ہوا۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ شب اعلان کیا تھا کہ چونکہ حماس نے ان کے پیش کردہ منصوبے کے کلیات کو قبول کر لیا ہے، اس لیے اسرائیل کو فوری طور پر حملے بند کر دینے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ بندی کا امکان، ٹرمپ کا امن منصوبہ اور حماس کا جواب

اسرائیل کی بمباری سے مزید سات فلسطینی شہید، حماس نے دیا مشروط جواب تاہم اس اعلان کے باوجود غزہ مسلسل بمباری کی لپیٹ میں رہا۔

غزہ کے محکمہ دفاع مدنی کے ترجمان محمد بصل نے کہا کہ صیہونی افواج نے شمالی اور جنوبی غزہ میں دیوانہ وار حملے کیے جن کے نتیجے میں نہ صرف جانی نقصان ہوا بلکہ ہزاروں افراد دوبارہ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

ادھر صیہونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی سیاسی حلقوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ ٹرمپ کے منصوبے کے ابتدائی مرحلے پر عمل درآمد کے لیے غزہ پر حملے عارضی طور پر روک دیے جائیں۔ تاہم زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں کیونکہ غزہ مسلسل اسرائیلی جارحیت کا شکار ہے۔

Scroll to Top