اسرائیلی فوج کا عالمی بیڑۂ صمود پر قبضہ، 440 کارکن گرفتار

اسلام247 : صہیونی ریاست نے عالمی بیڑۂ صمود کی تمام کشتیوں کو روک لیا، ایک کشتی اب بھی غزہ کی طرف رواں دواں

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عالمی بیڑۂ “صمود” کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں داخل ہو کر بیڑے کی تمام کشتیوں کو روک لیا ہے، سوائے ایک کشتی کے جو اب بھی غزہ کی جانب اپنی راہ پر گامزن ہے۔

⚠️ 440 کارکن گرفتار

رپورٹ کے مطابق، قابض افواج نے ۴۴۰ سے زائد انسانی ہمدردی کے کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے جو بیڑے میں شامل مختلف کشتیوں پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کردی

🚢 41 کشتیوں پر حملہ

انتظامیہ کے مطابق، بدھ کے روز صہیونی فوج کے مختلف یونٹوں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں فوجی آپریشن میں شریک ہوئے۔ اس کارروائی کے دوران بیڑے کی ۴۱ کشتیوں پر حملہ کیا گیا جن میں ۴۰۰ سے زیادہ افراد سوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا صمود فلوٹیلا پر حملہ، گریٹا تھنبرگ اور مشتاق احمد سمیت 200 کارکن گرفتار +ویڈیو

🕒12 گھنٹے طویل آپریشن

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صہیونی افواج کی یہ کارروائی ۱۲ گھنٹے تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں بیڑے کی تمام کشتیوں کو ضبط کر لیا گیا۔

Scroll to Top