چیونگم اب فلو کی جانچ میں مددگار، سائنسدانوں کا نیا انکشاف

اسلام247 : سائنسدانوں نے چیونگم کے ذریعے فلو کی تشخیص کا نیا طریقہ دریافت کر لیا

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چیونگم فلو وائرس کی موجودگی جانچنے کا ایک فوری طریقہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق یہ چیونگم بیماری کی علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی اس کی منتقلی کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ جیسے جیسے سردی کا موسم قریب آ رہا ہے، نزلہ، کھانسی اور بخار جیسے امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ ان بیماریوں کی وجہ فلو، کووڈ-19 اور رائنو وائرس (عام نزلہ) ہو سکتے ہیں۔ چونکہ ان سب کی علامات ایک جیسی ہیں، اس لیے سانس کی نالی کے وائرسز سے پھیلنے والی بیماریوں میں فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

لیکن اب ماہرین نے ایک نیا ٹیسٹ متعارف کرایا ہے جو چیونگم کے ذریعے یہ جاننے میں مدد دیتا ہے کہ آیا مریض کو فلو ہے یا نہیں۔

یہ نیا ٹیسٹ دراصل ایک مالیکیولر سینسر ہے، جو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وائرس سے رابطے میں آتے ہی تھائم (اجوائن جیسی خوشبو) خارج کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روزانہ چہل قدمی سے الزائمر کا خطرہ کافی حد تک کم ہوسکتا ہے، تحقیق

محققین نے اے سی ایس سینٹرل سائنس میں رپورٹ کیا ہے کہ وہ اس سینسر کو چیونگم یا لوزینجز میں شامل کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، تاکہ گھریلو سطح پر بیماری کی اسکریننگ ممکن ہو سکے اور علامات ظاہر ہونے سے پہلے ہی منتقلی کو روکا جا سکے۔

جرمنی کی ورزبرگ یونیورسٹی کے فارمیسیوٹکس اینڈ بایوفارمیسی کے پروفیسر لورینز مینیل اور ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ فلو کا پتہ لگانے کے حوالے سے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب انہیں احساس ہوا کہ زبان کے ذریعے سے بیماری کی بہتر تشخیص ممکن ہے۔

Scroll to Top