سعودی سرمایہ کاری سے پاکستان کے توانائی اور معدنی شعبوں میں ترقی کا نیا باب

اسلام247 :سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں توانائی اور معدنی شعبوں میں ترقی کا نیا دروازہ کھل گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی اور معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آچکی ہے جس میں سعودی عرب کی جانب سے بھی پاکستان کے تیل، گیس اور معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا واضح اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعاون میں مزید تیزی متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق سعودی عرب کی سرمایہ کاری پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بہتری کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گی۔ 

سعودی عرب تیل ریفائنری، نئی گیس پائپ لائنز اور کان کنی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گا۔ اس حوالے سے ایس آئی ایف سی پاکستان اور سعودی عرب کے توانائی و معدنی شعبوں میں معاونت اور بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کی یہ شراکت داری ملکی معیشت اور ترقی کے سفر میں نمایاں پیش رفت کا باعث بنے گی۔

Scroll to Top