اسلام247 :صیہونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی “صمود” بیڑہ آئندہ چار روز کے اندر غزہ کی پٹی کے ساحلوں کے قریب پہنچ جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی نیوی کی خصوصی فورسز نے سمندر میں “صمود” بیڑے کی کشتیوں پر حملے کی مشقیں کی ہیں۔ مبصرین کے مطابق، پرامن سرگرمیوں میں مصروف کشتیوں پر کھلے سمندر میں حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں :اسپین کا اعلان: ’’صمود بیڑے‘‘ کے خلاف کارروائی پر سخت ردعمل دیا جائے گا
گزشتہ شب عالمی “صمود” بیڑے کے منتظمین نے اعلان کیا کہ اس بیڑے کی بعض کشتیاں اس وقت غزہ سے 366 بحری میل کی مسافت پر ہیں اور توقع ہے کہ 3 سے 4 دن میں وہاں پہنچ جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق، یہ بیڑہ اس وقت 44 کشتیوں پر مشتمل ہے اور آئندہ دو روز میں ایک نہایت خطرناک علاقے میں داخل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ عالمی “صمود” کارواں، جس کا مقصد غزہ کے عوام کی مدد کرنا اور اس محصور علاقے کا محاصرہ توڑنا ہے، رواں ماہ کے آغاز میں اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا، جس میں بعد ازاں دنیا کے مختلف خطوں سے کئی کشتیوں نے شمولیت اختیار کی۔