اسلام247 : امریکی صدر ٹرمپ کا چارلی کرک کی یاد میں تقریب کے دوران سخت مؤقف
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کی یاد میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنے مخالفین پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں اپنے مخالفین سے نفرت کرتا ہوں اور ان کے لیے کسی قسم کی ہمدردی نہیں رکھتا‘‘۔
یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب کرک کی اہلیہ، اریکا، نے قاتل کے لیے بخشش کی اپیل کی۔ تاہم صدر ٹرمپ نے کہا کہ چارلی کرک اپنے مخالفین کے لیے بھی خیرخواہی رکھتے تھے، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتے۔
یاد رہے کہ چارلی کرک، جو ٹرمپ کے قریبی حامیوں میں شمار ہوتے تھے، 10 ستمبر کو ریاست یوٹا میں عوامی خطاب کے دوران قتل کر دیے گئے۔ کرک کی سیاسی سرگرمیاں، خاص طور پر یوکرین کو دی جانے والی فوجی امداد کی مخالفت، انہیں ایک متنازعہ شخصیت بنا چکی تھیں۔
قتل کے الزام میں ٹیلر رابینسن کو گرفتار کیا گیا ہے، اور یوٹا کی ریاستی عدالت میں ابتدائی سماعت کے دوران اسے آگاہ کیا گیا کہ اگر قتل عمد کا جرم ثابت ہوا تو اسے سزائے موت ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کی طالبان کو بگرام ایئر بیس واپس نہ کرنے پر سنگین دھمکی
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اس واقعے کے بعد غم اور صدمے کی حالت میں ہے اور چارلی کرک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے بقول کرک نے ان کی انتخابی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔