اسلام247 : ترکی الفیصل — عالمی نظام ٹوٹ چکا ہے، دنیا جنگل میں بدل گئی ہے
شاہ فیصل اسٹڈی سینٹر کے سربراہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ عالمی نظام کے پُرانے ڈھانچے کے ٹوٹنے اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کے باعث دنیا ایک انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔
انہوں نے روسی میڈیا کو بتایا کہ دنیا اس وقت ایک جنگل میں بدل چکی ہے، جہاں جنگوں اور بحرانوں کا راج ہے۔
ترکی الفیصل نے غزہ کے بحران، یوکرین کی جنگ اور اسرائیل کی جارحیت کو عالمی نظام کے ٹوٹنے کی مثالیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام صورتحال عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تصادم کا نتیجہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ نے فلسطین کو تسلیم کرلیا — دو ریاستی حل کے امکانات روشن
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کے مسئلے کا حل نہ ہونا اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کا عدم نفاذ، خاص طور پر سلامتی کونسل کے ویٹو اختیار کے باعث، علاقے کی سکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
ترکی الفیصل نے اسرائیل کو خطے کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی نظام میں ایسی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا جو بنیادی مسائل، خاص طور پر فلسطین کے مسئلے کو حل کرے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا کی جانب سے اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوششیں، اور یک قطبی دور کے اختتام کے بعد چین، روس اور بھارت جیسے طاقتور ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی بدولت عالمی سطح پر مزید صف بندی ہورہی ہے۔ ان طاقتوں کے بڑھتے ہوئے اتحاد سے عالمی سطح پر ایک نئی نوعیت کی کشیدگی اور تقسیم پیدا ہورہی ہے۔