ایران کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ عالمی سلامتی کے منافی اقدام کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں جاری نسل کشی اور معصوم لوگوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ خطے کے ممالک کے خلاف صیہونی حکومت کی بار بار جارحیت نے نہ صرف عالمی اتفاق رائے کی اصولی اور قانونی بنیادوں کو زوال کا شکار کر دیا ہے بلکہ تمام اخلاقی اور انسانی اصولوں کو بھی پامال کرکے رکھ دیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یمنی عوام کی مسلسل جرأت مندانہ یکجہتی کو سراہتے ہوئے اور صیہونی حکومت کی فوجی جارحیت کے دوران یمن کے معصوم بچوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔