شامی ذرائع کے مطابق، صہیونی حملوں میں حمص میں ایک دفاعی اور ریڈار اڈے کے علاوہ، جہاں ترکی کے جنگال سسٹم اور ریڈار تعینات تھے، یہودی دشمن نے تاریخی شہر پالمیرا میں ایک اور مقصد کو بھی نشانہ بنایا۔ شامی ذرائع کے مطابق، یہ ترکی کی فوج کا ایک زیر تعمیر اور توسیعی اڈہ تھا جو مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے…
شامی زرائع ابلاغ کے مطابق، ہمیں اردوغان اور ان کے اردگرد کی سیاسی جماعتوں کی طرف سے ان حملوں کی مذمت کی توقع رکھنی چاہیے۔ گزشتہ چند مہینوں کے دوران جمع کی گئی معلومات کے مطابق، شام میں ترکی کی فوج کے مقامات پر صہیونیوں کی طرف سے یہ ساتواں ثابت شدہ حملہ ہے… ہر حملے کے بعد، اردوغان حکومت کے وزیر خارجہ اور دیگر عہدیداروں نے ادھوری مذمت تک محدود رہ کر صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی جھوٹی باتیں کی ہیں۔
غاصب صہیونی حکومت نے مسلسل شام، لبنان اور غزہ میں جارحیت جاری رکھی ہوئی تاکہ وہ اس خطے میں اپنی برتری کا زعم برقرار رکھ سکے۔
شام میں بشار اسد حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے اب تک صہیونی حملوں کے جواب میں کوئی بھی خاطر خواہ بیانیہ یا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے بلکہ شدت پسند سنی حکومت کے سربراہ الجولانی ہر حملے کے بعد اس بیانیہ تک محدود نظر آتے ہیں کہ ہم صہیونی حکومت کو جواب نہیں دیں گے اور ہماری پوری توجہ ملکی معاملات تک محدود ہے۔
لیکن عالمی سطح پر یہ خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ الجولانی بھی غاصب حکومت کے گریٹر اسرائیل منصوبے کو آگے بڑھانے کے لئے عالمی طاقتوں کی جناب سے شام پر مسلط کئے گئے ہیں۔