غزہ میں صہیونی فوجی افسر کی ہلاکت

غزہ میں صہیونی افواج کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ صہیونی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ایک سینئر افسر جنوبی غزہ میں ہلاک ہوگیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ 34 سالہ لیفٹیننٹ کرنل آریل لبلینر خان یونس میں ہلاک ہوا۔

صہیونی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ افسر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ 

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں غزہ کے مختلف محاذوں پر مزاحمتی حملوں کے باعث صہیونی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کو آغاز ہونے والے آپریشن طوفان الاقصی کے بعد سے اب تک صہیونی فوج کے 900 سے زائد فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ غزہ میں جاری جنگ نے اسرائیل کے فوجی و دفاعی ڈھانچے کو شدید نقصان سے دوچار کردیا ہے۔

Scroll to Top