ایران: سیستان و بلوچستان، دہشت گردوں کا حملہ؛ پانچ پولیس اہلکار شہید

ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر ایرانشہر میں دہشتگردوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانشہر کے مضافات میں دَمن چیک پوسٹ کے قریب خاش-ایرانشہر شاہراہ پر دو پولیس گشتی گاڑیاں دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ دہشتگرد واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایرانشہر، صوبائی دارالحکومت زاہدان سے 337 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

Scroll to Top