ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی آرمی چیف سے ٹیلی فونک رابطہ، امریکی جارحیت کی شدید مذمت

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات کے روز پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور علاقائی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ نے اس رابطے میں امریکی فوج کی طرف سے ایران کے مختلف علاقوں پر جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور معاہدہ اسلام آباد (جنگ کے خاتمے) کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرلشکر علی عبداللہی کا پیغام: شہید رہبرؒ کی خون خواہی کا عزم جاری رہے گا

عراقچی نے امریکی حکام کی لفاظی اور معاہدے کی خلاف ورزی کو واشنگٹن کی پیمان شکنی اور جنگ طلب پالیسیوں کا واضح ثبوت قرار دیا۔

انہوں نے امریکی فوج کی کسی بھی مہم جوئی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اور بہادر مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے پوری طرح عزم و ارادے سے بھری ہوئی ہیں۔

Scroll to Top