حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی نے شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ایؒ اور ان کے اہل خانہ کے اجساد مطہر کے پاس حاضر ہو کر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے عمامہ مبارک کو بوسہ دیا۔
انہوں نے مسجد مقدس جمکران میں شہید رہبر اور ان کے اہل خانہ کی نماز جنازہ کی امامت کی۔ نماز سے پہلے اور دوران دعا کے اختتامی حصے میں انہوں نے رہبر شہید کے فضائل بیان کرتے ہوئے ایک تاریخی “شہادت نامہ” پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر کی شہادت میرے لیے بابا کی شہادت سے بھی زیادہ سنگین ہے، زینب سلیمانی
آیت اللہ جوادی آملی شدتِ غم سے آبدیدہ ہو گئے اور رہبر شہید کے عمامے کو بوسہ دے کر اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا۔
نماز جنازہ کے دوران انہوں نے دعا کے اختتام پر کہا:
“بارالٰہا! وہ تیرے حضور اس حال میں حاضر ہوا ہے کہ وہ عظیم مجاہد، فرائض کی ادائیگی میں انتھک، نہایت پرہیزگار، موحد اور خدا شناس تھا۔”
انہوں نے مزید کہا:
“بارالٰہا! وہ اسلام، قرآن اور عترت کی راہ میں شہید ہو کر حاضر ہوا ہے۔ وہ اسلام کی خاطر، امت مسلمہ کی خاطر، اس کے نظام، سیاست، حفاظت، وجود، عظمت، سیادت، ولایت اور وحدت کی خاطر قتل ہوا ہے۔”
دعا کے اختتام پر انہوں نے عرض کیا:
“بارالٰہا! انہیں ائمہ ہدایت کے ساتھ محشور فرما، ان کے اہل خانہ کے لیے بہترین جانشین بن، ان پر رحمت نازل فرما اور ہمیں بھی ان کے ساتھ محشور فرما۔”