قم میں شہید رہبرؒ کی تشییع: آیت اللہ جوادی آملی امامت کریں گے

آیت اللہ جوادی آملی

قم میں رہبر شہید (رہ) کی تشییع کی اطلاعیہ کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ شہید رہبر کے الوداعی مراسم منگل 7 جولائی 2026ء کو صبح 5 بجے سے شروع ہوں گے۔

ان مراسم کا آغاز شہید رہبر کے پاکیزہ جسد پر نماز جنازہ سے ہوگا، جس کی امامت آیت اللہ العظمیٰ عبداللہ جوادی آملی کریں گے۔ نماز جمکران کی مسجد مقدس میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : حضرت آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کی امامت میں شہید رہبرؒ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

نماز جنازہ کے بعد شہید رہبر کی تشییع مسجد جمکران سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب ہوگی۔ اس پروسیشن میں قم کے عوام اور ملک بھر سے آنے والے زائرین بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔

Scroll to Top