عراقی حشد الشعبی نے کہا ہے کہ شہید رہبر امت حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازہ مراسم کے لیے نجف اور کربلا میں تمام لاجسٹک، سیکورٹی اور خدماتی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
اس تنظیم نے بتایا کہ متعلقہ سیکورٹی فورسز اور اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ وہ اس تاریخی تقریب کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : شہید رہبر کی الوداعی تقریب “عظیم خامنہ ای دور” کا آغاز ہے، صدر آئی آر آئی بی
حشد الشعبی نے مزید بتایا کہ شہید رہبر کی پاکیزہ میت عراق میں داخل ہونے کے بعد کربلا کی طرف علامتی راستے سے تشییع کی جائے گی اور آخر میں امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک میں وداع کے لیے منتقل کی جائے گی۔
اس کے علاوہ طبی اور علاج معالجے کے تمام سامان اور سہولیات بھی مکمل کر لی گئی ہیں تاکہ مراسم کے دوران کسی قسم کی کوئی کمی نہ رہے۔