i24seven.org : رہبر شہید (رہ) کی تشییع نماز جنازہ کمیٹی نے ہجوم اور رش کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
کمیٹی نے شرکاء کو ہدایت کی ہے کہ وہ تہران میں اپنے قیام کا دورانیہ مختصر رکھیں۔ البتہ ضرورت مند افراد کے لیے رہائش اور دیگر خدمات کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
کمیٹی نے تمام حاضرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ ضروری اشیاء جیسے ادویات، پاسپورٹ یا شناختی کارڈ، پانی، خشک خوراک اور ہلکی چادر ضرور رکھیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کا مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارت خانہ: معاہدے پر دستخط
موسم کے پیش نظر شرکاء کو ٹھنڈے کپڑے، ٹوپی یا چھتری استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ خاص طور پر بچوں، حاملہ خواتین، بزرگ افراد اور شدید بیماری میں مبتلا مریضوں کو ہجوم والے مقامات پر لانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمیٹی نے عوامی تعاون کو اس عظیم مراسم کی کامیابی کے لیے انتہائی ضروری قرار دیتے ہوئے تمام شرکاء سے اپیل کی ہے کہ وہ انتظامی امور میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔