i24seven.org : لبنانی وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ دو مارچ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4297 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 12196 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد شہید ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی یکم جولائی تک اسرائیلی حملوں میں مجموعی شہداء کی تعداد 4297 اور زخمی 12196 ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سے ڈیل کے نام پر بھیک کیوں مانگی جا رہی ہے؟ ڈیموکریٹک سینیٹر کے روبیو سے سخت سوالات
وزارت صحت نے منگل کے اعداد و شمار میں 4278 شہداء اور 12196 زخمیوں کا ذکر کیا تھا۔ تاہم، نئی رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اضافی اعداد و شمار صرف گزشتہ روز کی شہادتوں سے متعلق ہیں یا ان میں بعد میں نکالے گئے لاشوں کی تعداد بھی شامل ہے۔
اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں لبنان میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔