ایران کے تمام منجمد اثاثے بغیر شرط واپس کرنے ہوں گے، علی باقری

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری کنی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کی جانب سے روکے گئے تمام مالی اثاثوں کی مکمل آزادی کا خواہاں ہے۔

انھوں نے تاکید کی کہ ایرانی عوام کے اثاثوں کی واپسی کسی سیاسی شرط یا دباؤ سے مشروط نہیں ہونی چاہیے بلکہ انھیں مکمل طور پر ایران کے حوالے کیا جانا ضروری ہے۔

علی باقری نے مزید کہا کہ ایران اپنے قانونی حقوق کے حصول کے لیے سنجیدہ ہے اور قومی سرمایہ کی واپسی کو بنیادی حق سمجھتا ہے۔

Scroll to Top