فتنۃ الخوارج کا اہم سرغنہ افغانی خارجی بصیر سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران جہنم واصل ہو گیا۔
آج بدھ کے روز 20مئی2026 کو سیکیورٹی فورسز نے سارانان کےعلاقےارجم کلی میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے اہم افغانی کمانڈر بصیر کو جہنم واصل جبکہ اس کے افغانی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فتنہ الخوارج کے کمانڈر خارجی بصیر کو شعبان کے علاقے سے ٹریس کیا۔
ہلاک ہونے والا خارجی بصیر افغانی خارجی کمانڈر نوراللہ کا بیٹا تھا جو سیکیورٹی فورسز پر متعددحملوں کا منصوبہ ساز رہا ہے۔
خارجی بصیر شعبان کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والی تشکیلوں کا آپریشن کمانڈر بھی تھا۔
اس سے پہلے 22فروری 2026کو خارجی بصیر کی نگرانی میں فتنۃ الخوارج کے 5خودکش بمباروں پر مشتمل ایک گروہ کو پشین میں سیکیورٹی فورسز نے جہنم واصل کیا تھا۔
خارجی بصیر کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی ہے۔
آپریشن عزم استحکام کے تحت فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہند کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔