سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست، بنگلہ دیش کاپاکستان کیخلاف سیریز میں کلین سویپ

بنگلا دیش نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کردیا۔
بنگلا دیش نے ہوم گراؤنڈ میں ڈھاکا کے بعد سلہٹ ٹیسٹ بھی جیت لیا،پاکستانی ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے میں پھر ناکام رہی اوردوسرے ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 78رنز سے شکست دیدی۔
محمد رضوان 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،سلمان آغا اور شان مسعود نے 71،71 رنز کی اننگ کھیلی،بابر اعظم نے 47 رنز بنائےجبکہ ساجد خان 28 اوراذان اویس 21 رنز بنا سکے۔

بنگلا دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی اوربنگلادیش کو پاکستان پر مجموعی طور پر 436 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوئی تھی،بنگلا دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 278 بنائے تھے اور پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

Scroll to Top