ایران جنگ کے اثرات، امریکا میں پیٹرول کی قیمتیں بے قابو

ایران کے خلاف جنگ اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے اثرات امریکا تک پہنچ گئے ہیں، جہاں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور اوسط قیمت 4.50 ڈالر فی گیلن تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے ایندھن کی قیمتیں کم کرنے کی کوششوں کے باوجود پیٹرول مہنگا ہوتا جا رہا ہے، جبکہ 2022 کے بعد پہلی بار قومی سطح پر اوسط قیمت 4 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکی ریاستوں کیلیفورنیا، ہوائی اور واشنگٹن میں ایک گیلن عام پیٹرول کی قیمت 5 ڈالر سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی 30 ریاستوں میں مارچ کے آغاز سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر فی گیلن سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری 2026 کو ایران پر حملے کے بعد خطے میں کشیدگی کو بڑھایا، جس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مغربی ایشیا میں جنگ اور آبنائے ہرمز سے تیل بردار جہازوں کی محدود نقل و حرکت نے عالمی توانائی بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

Scroll to Top