امریکی جریدے ڈیلی بیسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورۂ چین کے دوران مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے دورے کا مقصد مختلف اہم معاملات پر معاہدے حاصل کرنا تھا، جن میں کسٹم ٹیرف، تجارتی تنازعات اور مشرق وسطی میں امن سے متعلق امور شامل تھے۔
ڈیلی بیسٹ نے مزید لکھا کہ امریکی صدر ان تمام مقاصد کے حصول میں ناکام رہے۔
اس سے قبل برطانوی اخبار گارجین نے بھی ٹرمپ کے دورۂ چین کے اختتام پر ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ٹرمپ نے دعوا کیا کہ امریکا اور چین ایران میں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بہت حد تک یکساں سوچ رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے کسی ممکنہ پیش رفت کی کوئی تفصیلات پیش نہیں کیں۔
گارجین نے مزید لکھا کہ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ چینی حکام ایران کے معاملے میں غلط سمت میں کھڑا ہونا نہیں چاہتے۔