ایران کے 70 لاکھ شہیدانہ دل میدانِ جہاد کیلئے حاضر، محمد باقر قالیباف نے کربلائی جذبے کی مثال قرار دیا

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جنگی صورتحال کے آغاز کے بعد ایران میں ایک کربلائی کیفیت جنم لے چکی ہے، جہاں تقریباً 70 لاکھ عاشقانِ وطن نے لبیک کہتے ہوئے خود کو دفاع کے لیے پیش کر دیا۔

ان کے مطابق یہ محض ایک قومی ردعمل نہیں بلکہ ایک حسینی جذبہ ہے، جس کے تحت لاکھوں ایرانی ہتھیار اٹھا کر اپنے وطن کے تحفظ کے لیے میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔

قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم پہلے بھی کربلا کی روایت پر قائم رہتے ہوئے ہر آزمائش میں ثابت قدم رہی ہے، اور اگر وطن پر حملہ ہوا تو پورا ایران ایک حسینی قافلے کی صورت میں دشمن کا مقابلہ کرے گا۔

Scroll to Top