ایران کے بجلی کے گرڈ پر حملہ ہوا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا: علی لاریجانی

ایرانی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران کے بجلی کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچا تو ’آدھے گھنٹے کے اندر پورا خطہ تاریکی میں ڈوب جائے گا۔‘

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں انھوں نے لکھا: ’اندھیرا خطے میں بھاگتے ہوئے امریکی فوجیوں کو شکار کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔‘

انھوں نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے جواب میں کہی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ’ایک گھنٹے کے اندر ایران کی بجلی کا نظام ختم کر سکتے ہیں۔‘

ایک اور ایکس پوسٹ میں علی لاریجانی نے لکھا: ’ٹرمپ کہتے ہیں کہ وہ جلد فتح دیکھ رہے ہیں۔ جنگ شروع کرنا آسان ہے، لیکن اسے چند ٹویٹس کے ذریعے نہیں جیتا جا سکتا۔ جب تک آپ اندازے کی سنگین غلطی پر پچھتائیں گے نہیں، اس وقت تک ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔‘

Scroll to Top