امریکی قونصل خانے کے گارڈز کے ہاتھوں پاکستانیوں کا قتل ایک جرم ہے، فاطمہ بھٹو

 معروف مصنفہ اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو نے کراچی میں امریکی قونصل خانے کے گارڈز کی فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں امریکی قونصل خانے کے گارڈز کے ہاتھوں پاکستانیوں کا قتل ایک سنگین جرم ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا حکومت اپنے ہی شہریوں کی شہادت کا مقدمہ درج کرے گی یا پھر وہ ان لوگوں کی خوشامد میں ہی مصروف رہے گی جن کے ساتھ وہ نام نہاد ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں بیٹھی ہے

Scroll to Top