وزیرِ خارجہ اسحق ڈار نے غیرمتوقع افغان جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کی مناسب اور مؤثر کارروائی پر ترک وزیرِ خارجہ کو اعتماد میں لیا۔
ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فونک گفتگو میں اسحاق ڈار نے خطے کی حالیہ صورتحال، خصوصاً پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر اسحق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان نے غیرمتوقع افغان جارحیت کے ردعمل میں مناسب اور مؤثر کارروائی کی۔
جس کے تحت پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت فضائی آپریشنز انجام دے کر اپنی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کا تحفظ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اتفاق کیا کہ وہ آنے والے حالات پر قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ ہر ممکن تعاون اور مشاورت جاری رکھی جا سکے۔