آپریشن غضب للحق میں ابتک 274 افغان رجیم کے اہلکار اور خوارج مارے جاچکے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغان رجیم ماسٹر پروکسی ہے اس کے شیلٹر تلے یہ دہشت گرد پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں۔

راولپنڈی میں اہم پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ 21 اور 22 فروری کی شب پاک فوج نے افغانستان میں قائم فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، افغان رجیم نے اسے  بنیاد بناکر خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد کے 15 سیکٹر میں 53مقامات پر فائرنگ کی،  یہ جارحیت افغان رجیم کی جانب سے دہشت گرد تنظیم نے مل کر کی، حملوں سے واضح ہے کہ افغان رجیم ماسٹر پروکسی ہے اس کے نیچے یہ دہشت گرد کام کررہے ہیں جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

انہوں ںے بتایا کہ 53 مقامات پر حملوں کا 53 مقامات سے بھرپور جواب دیا گیا، جوابی حملوں کے نتیجے میں اب تک 274 طالبان رجیم کے اہلکار اور خوارج مارے جاچکے ہیں، 400 زخمی ہیں، 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں، 18 افغان چوکیاں پاکستان کے قبضے میں ہیں۔

اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے حملوں کی مختلف ویڈیو بھی دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان رجیم ماسٹر پروکسی ہے اس کے شیلٹر تلے دہشت گرد پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں۔

Scroll to Top