ایپسٹین فائلز نے یورپی سیاست میں ہلچل مچا دی، ناروے کے سابق وزیر اعظم کا اقدام خودکشی

ایپسٹین کیس سے منسلک تحقیقات کے درمیان پیش آنے والے واقعے نے بین الاقوامی سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کردی ہے

تفصیلات کے مطابق،ناروے کے سابق وزیر اعظم اور یورپین کونسل کے سابق سیکرٹری جنرل توربان یاگلنڈ مبینہ طور پر خودکشی کے بعد اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں۔ وہ امریکی جنسی جرائم کے ملزم جفری اپیسٹن سے منسلک کیس کی تحقیقات کے تحت زیر تفتیش تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ تقریبا ایک ہفتہ قبل پیش آیا تھا، تاہم اب اس کی تفصیلات منظرعام پر آئی ہیں۔ سابق نارویجین سیاستدان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت کو نازک قرار دیا جا رہا ہے۔

طبی ذرائع کے مطابق ان کا علاج جاری ہے لیکن ابھی تک ان کی صحت سے متعلق حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ناروے کے اقتصادی اور ماحولیاتی جرائم کی قومی تحقیقاتی و استغاثہ اتھارٹی کے تفتیش کاروں نے اس سے قبل ان کے گھر اور دیگر املاک کی تلاشی بھی لی تھی۔ یہ کارروائی اپسٹین کیس سے منسلک دستاویزات اور مالی معاملات کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور فی الحال مزید تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔

Scroll to Top