گلگت میں شیعہ ہراسی کا ایک اور واقعہ شیعہ عزادار پر توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج !نوجوان گرفتار

اسلام 24/7کے مطابق گلگت میں شیعہ ہراسی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے شیعہ عزادار بلاول کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے پر گلگت میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس تھانہ نومل گلگت کی سرکردگی میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا (فیس بک) پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں ملزم بلاول علی ولد بلال سکنہ نومل کے خلاف مقدمہ علت نمبر 02/2026 درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف دفعات 298، 153 تعزیراتِ پاکستان اور 6/7 انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (ATA) کے دفعات تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top