تحریک انصار اللہ کے ایک ذریعے نے کہا ہے ہم نے اپنی افواج کی تیاری میں اضافہ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ امریکی حملے سے نمٹنے کے لیے چوکس کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، انصار اللہ نے کسی بھی ممکنہ امریکی اور اسرائیلی میزائل، ہوائی اور ڈرون حملوں کے جواب دینے کے لیے نئے پلیٹ فارمز لانچ کردیئے ہیں اور فورسز کی تیاری کی سطح کو بھی بڑھا دیا ہے۔
ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ انصاراللہ کی فورسز نئے حملوں میں حال ہی میں تیار کیے گئے ہتھیاروں کا استعمال کریں گی جن میں ہائپرسونک اور سی بیسڈ بیلسٹک میزائل اور ڈرون شامل ہیں تاکہ زمین اور سمندر میں دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے۔
مذکورہ ذریعے نے یہ بھی کہا کہ انصار اللہ نے ایک ہنگامی کمیٹی قائم کردی ہے اور مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بجٹ مختص کیا ہے تاکہ صنعا اور دیگر مقامات پر امریکی اسرائیلی حملوں کے دوران صورتحال کو قابو میں رکھا جاسکے۔