آبنائے ہرمز میں ایرانی بحری میزائل کا کامیاب تجربہ

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں منعقدہ فوجی مشق کے دوران اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے بحری ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صیاد-3 کے بحری ماڈل “صیاد-3 جی” کو پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر لانچ اور عملی نظام کا حصہ بنایا گیا۔ یہ تجربہ “اسمارٹ کنٹرول آف دی اسٹریٹ آف ہرمز” کے عنوان سے ہونے والی بحری مشق کے دوران انجام دیا گیا۔

میزائل کو جنگی بحری جہاز “شہید صیاد شیرازی” سے فائر کیا گیا، جس کے بعد اس کی عملی کارکردگی کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

Scroll to Top