یورپی یونین نے کہا ہے کہ جوہری مذاکرات میں پیشرفت حوصلہ افزا ہے اور ڈپلومیسی ہی واحد پائیدارراہ حل ہے۔
یورپی کمیشن کے سینئر ترجمان انورالعنوانی نے برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کے جوہری مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری ہی واحد پائیدار راستہ ہے، ایران اور امریکا کے درمیان جوہری مذاکرات کے نئے دور میں ہونے والی پیش رفت کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی مذاکرات میں پیش رفت کی خبروں سے ہمیں حوصلہ ملا ہے اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ یورپی کمیشن کے سینیئر ترجمان نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے انخلا اور مذاکرات کے دوران ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملوں یا خطے میں فوجی نقل و حرکت میں اضافہ کی صورت میں کشیدگی میں اضافہ کرنے والے امریکی اقدامات کی جانب کوئی اشارہ کیے بغیر تہران سے ایسے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا جسے وہ عالمی برداری کے تحفظات کا نام دیتے ہیں۔