مغربی پابندیاں ایران اور روس کی اسٹریٹجک شراکت داری کمزور نہ کر سکیں : ڈاکٹر علی لاریجانی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی برسوں کی پابندیاں اور دباؤ ایران اور روس کے اسٹریٹجک تعلقات کو متاثر نہیں کر سکے۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے تہران میں روس کے وزیر توانائی سرگئی سیویلیف سے ملاقات کے دوران ایران اور روس کے تعلقات کو نہایت اعلیٰ سطح کا قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون معمول کے تعلقات سے کہیں بڑھ کر ہے۔

روس کے وزیر توانائی سرگئی سیویلیف نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات اور تعاون کے ماحول کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو مختلف شعبوں خصوصاً معیشت اور توانائی کے میدان میں تہران کی حمایت جاری رکھے گا۔

سرگئی سیویلیف نے دوطرفہ معاہدوں پر عملدرآمد کے حوالے سے کہا کہ معاہدوں پر تیز رفتار عملدرآمد کے لیے قریبی رابطے اور ہم آہنگی کا تسلسل ضروری ہے۔

Scroll to Top