ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ : نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دے کر پاکستان سپرایٹ مرحلے میں پہنچ گیا

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اور صاحبزادہ فرحان کی ریکارڈ ساز اننگز کی بدولت پاکستان نے نمیبیا کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 100 اور شاداب خان 36 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

یہ صاحبزادہ فرحان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ احمد شہزاد کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

کپتان سلمان علی آغا 38، صائم ایوب 14 اور خواجہ نافع 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نمیبیا کی جانب سے جیک براسل نے 2 اور جرہارڈ ایراسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم محض 97 رنز اسکور کرسکی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان طارق نے چار، شاداب خان نے تین جب کہ نواز اور سلمان مرزا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Scroll to Top