ایران “گریٹر اسرائیل” منصوبے کی تکمیل میں رکاوٹ ہے:حزب اللہ

شیخ “علی دعموش” نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی اور انقلابی تشخص وجہ سے امریکہ اور صیہونی حکومت نے تہران کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت ایران کو اس لیے نشانہ بنانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ وہ واحد ملک ہے جو تاحال صیہونیت کے خلاف محاذ کی قیادت سنھبالے ہوئے ہے۔

ایران کے خلاف ممکنہ فوجی مہم جوئی کے لیے دشمنوں کی کوششوں کے بارے میں، حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے مزید کہا: ” ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے مفاد سے زیادہ اسرائیل کے مفاد میں ہے۔ تل ابیب تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے اور جنگ بھڑکانے کے بہانے تلاش کر رہا ہے۔”

شیخ دعموش نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور مزاحمت کے محور نے صیہونی حکومت کی توسیع پسندی اور علاقے میں نام نہاد “گریٹر اسرائیل” کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے روک رکھا ہے۔

Scroll to Top