پاکستان میں موجود امریکا منتقلی کے منتظر افغان شہریوں کے خواب چکنا چور

 پاکستانی حکومت نے ان انیس ہزار غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ملک سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے جو گزشتہ پانچ برس سے امریکہ منتقل کئے جانے کا انتظار کر رہےہیں لیکن واشنگٹن نے ابھی تک اپنے وعدے پر عمل نہیں کیا ہے۔

سنہ دو ہزار اکیس میں غیرملکی فوجیوں اور ان کے سفارت خانوں کے لئے کام کرنے والے پچیس ہزار سے زیادہ افغان شہریوں کو افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنےکے بعد انتقامی کارروائی کے خوف کے پیش نظر پاکستان منتقل کر دیا گيا تھا۔ ان میں سے بہت کم تعداد میں افغان مہاجرین سنہ دو ہزار پچیس تک کینیڈا، امریکہ، جرمنی اور برطانیہ سمیت مختلف مغربی ممالک میں منتقل ہوئے تھے جبکہ دوسرے ہزاروں افراد پاکستان کے مختلف شہروں خصوصا اسلام آباد میں رہ رہے ہیں۔

Scroll to Top