امریکی پابندیاں بے اثر، بھارت اب بھی روس سے تیل خرید رہا ہے

 روسی میڈیا ذرائع نےبھارتی وزارت صنعت و تجارت کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماسکو کے خلاف امریکی پابندیوں کے باوجود گزشتہ نومبر میں بھارت میں روسی تیل کی درآمد میں اس سے پہلے کی چھے ماہی کے مقابلے میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق نومبر دو ہزار پچیس میں بھارت میں پینتس فیصد تیل کی درآمد روس سے انجام پائی ہے۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان نے نومبر دو ہزار پچیس میں ستتر لاکھ بیر ل خام تیل روس سے درآمد کیا جو اس مہینے میں ملک کی کل درآمد کا پینتس فیصد ہے۔

روسی میڈیا ذرائع نےبھارتی روزنامہ دی ہندو کے حوالے سے لکھا ہے کہ نومبر دو ہزار پچیس میں روس سے بھارت کی تیل کی درآمد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بعض میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کو دھمکی دی ہے کہ اگر روسی تیل کے سلسلے میں امریکا کے ساتھ تعاون نہ کیا گیا تو ٹیرف بڑھا دیا جائے گا بھارت کے خلاف ٹرمپ کے مسلسل توہین آمیز بیانات پر کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے ميں خاموشی توڑی جائے اور امریکی صدر کے گستاخانہ بیانات کا جواب دیا جائے۔

Scroll to Top