نیٹو نے امریکا سے یورپ کی دفاعی وابستگی پر زور دیا

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیٹو کی حمایت میں شک نہیں کیا جاسکتا اور یورپ کا دفاعی نظام امریکا سے الگ نہیں ہونا چاہئے

حال میں جاری ہونے والی امریکی نیشنل سیکورٹی کی اسٹریٹریٹیجک دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا یورپی ملکوں سے چاہتا ہے کہ وہ اپنے دفاع کی قیمت خود ادا کریں۔

اس بات نے نیٹو کے تعلق سے امریکا کے اپنے وعدوں کی پابندی میں میں کمی کے بارے میں بدگمانیاں پیدا کیں اور یورپ کے مستقل دفاعی نظام کی تشکیل کو ایک ضرورت میں تبدیل کردیا۔

یورایکٹیو ویب سائٹ نے اس بارے میں لکھا ہے کہ امریکا کی اسٹریٹیجک نیشنل سیکورٹی کی دستاویزات کی رو سے صدر ٹرمپ نے اپنے یورپی اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ دفاع کے اخراجات کو تقسیم کریں اور اپنے بر اعظم کی سیکورٹی کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیں۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے، اس نظریئے کو مسترد کرتے ہیں کہ یورپ کو اپنے دفاع کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہئے۔

Scroll to Top