آزادکشمیر اسمبلی: ن لیگ کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ، شاہ غلام قادر اپوزیشن لیڈر نامزد

آزاد کشمیر قائد حزب اختلاف  کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر  نے قائد حزب اختلاف کیلئے شاہ غلام قادر کو نامزد کر دیا۔

آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیاست اور نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اب اپوزیشن کی صفوں میں  سیاست گرم  ہو گئی،آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن نے اپوزیشن بنچز سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی نامزدگی مرکزی قیادت کے فیصلے سے کی گئی ہے ، شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کل سپیکر چودھری لطیف اکبر سے نہایت اہم ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کو باضابطہ طور پر قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کی تحریری درخواست بھی سپیکر اسمبلی کو پیش کرے گی، مسلم لیگ ن آزاد  کشمیر کے پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر تحریری درخواست کل سپیکر کو پیش کریں گے ۔

Scroll to Top