بنگلہ دیش میں جمہوری حکومت کی موجودگی سے قبل حسینہ واجد کی حوالگی موخر رہے گی

بھارتی حکومت  نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو اس وقت تک بنگلہ دیش کے حوالے نہیں کرے گی جب تک وہاں جمہوری طریقے سے منتخب حکومت نہیں آجاتی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بھارتی کی وزارتِ خارجہ نے شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنائے جانے پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت  نے یہ فیصلہ دیکھا ہے اور قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے بھارت، جمہوریت، امن اور استحکام سے متعلق بنگلہ دیشی عوام کے مفادات کے لئے پرعزم ہے۔

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس

بھارتی حکومت  کا کہنا ہے کہ ہم بنگلہ دیش میں شفاف انتخابات کےحامی ہیں اور اس کے نتیجے میں جو بھی حکومت آئے گی اس کے ساتھ کام کریں گے۔ بھارتی حکومت کا موقف ہے کہ وہ شیخ حسینہ کو جمہوری طور پر منتخب ہونے والی نئی حکومت کے حوالے کرے گی۔

دریں اثنا سیاسی ماہرین کے مطابق شیخ حسینہ کو سنائی جانے والی سزا بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات کا نیا امتحان ہو گا۔ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ موجود ہے۔

Scroll to Top