اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی اسٹریٹجک بحریہ کے ڈپٹی پولیٹیکل آفیسر کیپٹن رضا محمود پور نے مزاحمتی محاذ کی حمایت اور صیہونی حکومت اور مغرب کے خطرات کا مقابلے میں بحریہ کے کردار کو اہم قرا دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دشمنوں نے ہمیشہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے لیکن رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی اور مسلح افواج کی کوششوں کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران ہرقسم کے دباؤ کے باوجود آج مضبوطی کھڑا ہوا ہے۔
کیپٹن رضا محمود پور نے کہا کہ سن 2009 سے، ایرانی بحریہ نے عالمی تجارتی تنظیم کی درخواست پر کھلے پانیوں میں ایران کی مواصلاتی لائنوں، تجارتی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کی حفاظت کا مشن سنبھالا ہے، اور اب تک سیکڑوں سمندری قافلوں کو بحیرہ احمر اور دیگر آبی گزرگاہوں سے بحفاظت ان کی منزل کی جانب روانہ کیا ہے۔
ایران کی فوج کی اسٹریٹجک بحریہ کے ڈپٹی پولیٹیکل آفیسر نے مزاحمتی محاذ کی حمایت اور صیہونی حکومت اور مغرب کے خطرات کا مقابلہ کرنے میں بحریہ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ہمیشہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے لیکن رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی اور مسلح افواج کی کوششوں کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ ایران ہرقسم کے دباؤ کے باوجود آج مضبوطی کھڑا ہوا ہے۔