حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی و خودمختاری کا تحفظ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے اور بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ ملک اور خطے کو درپیش طوفانوں اور خطرات کے تناظر میں لبنان کی آزادی و خودمختاری کا تحفظ تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم قومی اتحاد اور لبنانیوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں کیونکہ یہ اصول صہیونی رژیم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے بنیادی عوامل میں سے ہے۔
حزب اللہ نے مزید کہا کہ ہم ہر قسم کی غلامی اور بیرونی مداخلت کے سامنے جھکنے کی مخالفت کرتے ہیں، کیونکہ لبنان کی آزادی صرف ان بیرونی مداخلتوں کی مخالفت سے ہی ممکن ہے۔ ہم اپنے ملک کے حقوق کے دفاع کے خواہاں ہیں اور ہر طرح کی جارحیت کے مقابلے میں دفاع اور مزاحمت کے قدرتی و جائز حق پر زور دیتے ہیں۔