پہلی عظیم الشان بین الاقوامی الصدیقہ الشہیدہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
قم المقدسہ میں حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے ایام کے موقع پر بقیت اللہ اسلامک انٹیٹیوٹ کی میزبانی اور متعدد علمی، ثقافتی اداروں کے تعاون سے پہلی عظیم الشان الصدقیہ الشہیدہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
کانفرنس میں خطاب کے لئے مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ کعبی، آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی، حجت الاسلام و المسلمین سید احمد اقبال رضوی اور سردار شہید سعید ایزدی کی اہلیہ نے تقریر کرنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے کانفرنس کے انعقاد کو ایک نیک عمل قرار دیا۔
کانفرنس میں معتدد افراد نے علمی مقالات بھی تحریر کئے ہیں جبکہ شعرائے کرام نے کانفرنس کے موضوع “مقاومت فاطمی از مدینہ تا بیت المقدس” سے مربوط کلام بھی ضبط تحریر کئے ہیں۔
اس کانفرنس میں زائرین اور طالبعلموں کی بھرپور شرکت کے لئے پورے قم سے فری ٹرانسپورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
جبکہ شرکا کی پذیرائی کے لئے مختلف اسٹالز کا اہتمام ہے۔
کانفرنس سے اہم علمی شخصیات کے خطاب کے ساتھ ساتھ مقاومت فاطمی سے مربوط ترانے بھی پیش کئے جائیں گے۔
جبکہ مقاومت فاطمی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے دنیا کے مختلف ممالک کے منتخب شہداء کے اہل خانہ کی تجلیل بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پہلی عظیم الشان الصدقیہ الشہیدہ کانفرنس جمعرات 20 نومبر 2025 کو قم المقدسہ کے مجتمع عالی امام خمینی رح کے القدس کانفرنس ہال میں منعقد کی جارہی ہے۔